جمعہ، 11 اکتوبر، 2013

القراءة الراشدة – الدرس الأول

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انتہائی معذرت کے ساتھ کہ پچھلے پورے سمسٹر میں کوئی شائع نہ کر سکا۔ اس کی تفصیل دوسرے بلاگ پر لکھ دیں ہیں۔ وقت ملا تو ادھر بھی تحریر کروں گا، ان شاء اللہ۔
اس جمعہ سے اگلے ہر جمعہ کو، ان شاء اللہ، القراءۃ الراشدۃ کا ایک سبق شائع کر دیا کروں گا۔ یہاں آپ کو ان اسباق کا ترجمہ اور سوالات کے جوابات بھی فراہم کیے جائے گے۔ صرف تلاش کرنے کی سہولت دستیاب نہ ہو گی کیونکہ یونیکوڈ ٹیکسٹ کی بجائے تصویری صورت میں اسباق شائع کیے جائیں گے۔ القراءة الراشدة کی پی۔ ڈی۔ ایف بآسانی انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔ بوجہِ قلتِ وقت، ان کے ربط بھی فراہم نہیں کر سکتا۔ ان شاء اللہ، مستقبل میں ضرور فراہم کروں گا۔



سبق کا ترجمہ پڑھنے کے لیے مندجہ ذیل تصاویر کے ربط پر کلک کریں۔

منگل، 2 اپریل، 2013

جمع مرکبات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

امید کرتا ہوں کہ اب تک آپ لوگوں کو بخوبی علم ہو چکا ہو گا کہ مندرجہ ذیل جدولوں میں Muhammadi Quranic Bold (محمد قرآنک بولڈ) فونٹ استعمال ہوا ہے۔ تاہم‘ انہیں بہتر انداز میں دیکھنے کے لیے یا تو اپنے کمپیوٹر میں یہ فونٹ نصب کریں یا اس کی پی۔ ڈی۔ ایف دیکھیں۔

جمعرات، 21 مارچ، 2013

جمع

ہم الجمع کے سبق میں پڑھ چکے ہیں کہ جمع یا سالم ہوتا ہے یا مکسر۔ جمع سالم تو آسان ہے اور اس کا ایک ہی قاعدہ ہے مگر جمع مکسر کے لیے کافی قاعدے ہیں۔ چونکہ ابھی ہم ابتدائی درجہ پر ہیں، تاہم ہم ابھی ان قواعد سے نہیں الجھیں گے۔ اگر ہم قواعد کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور صرف یہ یاد رکھیں کہ بیت کی جمع بیوت ہے تو یہ ہمارے لیے آسان ہو گا۔ قواعد کو ہم، ان شاء اللہ، بعد میں تفصیل سے پڑھیں گے۔

میں نے جو جمع کا جدول بنایا ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔ اس کے الفاظ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کتاب اللسان العربی (جو ہمیں پچھلے سمسٹر میں لگی تھی) کے چھٹے سبق (صفحہ نمبر ۷۷) سے لیے گئے ہیں۔ چونکہ اس سبق میں صرف واحد اور جمع مرفوع تھے، اس لیے مجھے جدول کو بناتے ہوئے کچھ زیادہ وقت لگ گیا۔ بہر حال، میں ایک بہن (جن کا تعلق عرب سے ہے) کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے اس پر نظرِ ثانی کی اور اس کی تصحیح کی۔ اس جدول میں صرف چند جمع سالم ہیں اور باقی تمام جمع مکسر ہیں کیونکہ جمع سالم بنانا آسان ہے اور اس کا ایک ہی قاعدہ ہے جبکہ جمع مکسر بنانا مشکل ہے اور اس کے مختلف قاعدے ہیں۔  یہ جدول پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی دستیاب ہے۔

بدھ، 13 مارچ، 2013

عربی الفاظ اور جملے

چند نئے عربی الفاظ، عربی جملے اور ان کے تراجم مندرجہ ذیل ہیں۔ ان الفاظ اور جملوں کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی دستیاب ہے۔

الفاظ (الکلمات) و معانی

جمعہ، 8 مارچ، 2013

معذرت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

معزز قارئینِ کرام!

مجھے بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ نظرِ ثانی کا وقت نہ ملنے کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ تک الفعل المضعف کی گردانوں میں چند اغلاط موجود رہیں۔ آج جب میں نے وہ گردانیں دوبارہ پڑھیں اور ان میں غلطیاں موجود پائیں تو ان کی تصحیح کر دی۔ پی۔ ڈی۔ ایف فائل پر بھی تصحیح ہو چکی ہے۔ اگر آپ نے وہ سبق نوٹ کیا تھا یا وہ پی۔ ڈی۔ ایف محفوظ کی تھی تو برائے مہربانی پرانی پی۔ ڈی۔ ایف فائل مٹا کر نئی پی۔ ڈی۔ ایف فائل محفوظ کر لیجئے۔

بدھ، 6 مارچ، 2013

عربی جملے اور ترجمہ

عربی جملے اور ان کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے۔ اگر آپ کو پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے تو اس کی ایک وجہ آپ کے کمپیوٹر میں اردو (جمیل نوری نستعلیق) اور عربی (محمد عریبک بولڈ) فونٹ کا نصب نہ ہونا ہو سکتی ہے۔ ان جملوں کو بہتر انداز میں پڑھنے کے لیے مندرجہ بالا فونٹ نصب کریں۔ ان جملوں کی پی۔ ڈی ایف بھی دستیاب ہے۔

پیر، 4 مارچ، 2013

الفاظ (الکلمات) و معانی

اگر آپ کو مندرجہ ذیل الفاظ و معانی پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے تو اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں اردو اور عربی فونٹ نصب نہیں۔ الفاظ کو بہتر انداز میں پڑھنے کے لیے اپنے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق اور محمد عربیک بولڈ نصب کریں۔ ان الفاظ و معانی کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی شائع ہو چکی ہے۔

ہفتہ، 9 فروری، 2013

الفعل الأمر

اس سبق کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی دستیاب ہے۔

فعل أمر ایسے فعل کو کہتے ہیں کہ جس میں کسی کام کرنے کا حکم، طلب یا التماس پائی جائے۔ اگر یہ حکم حاضر کو دیا جائے تو اسے امر حاضر کہتے ہیں اور اگر غائب کو دیا جائے تو اسے امر غائب کہتے ہیں اور دونوں کے بنانے کا طریقہ مختلف ہے۔ امر حاضر کے صرف چھ صیغے ہوتے ہیں۔أمر حاضر کو بنانے کے لیے پہلے فعل مضارع کو دیکھنا پڑتا ہے مثلاً: ضَرَبَ کا أمر حاضر بنانے کے لیے پہلے يَضْرِبُ کو دیکھیں گے۔ اگر تو تیسرے حرف (ع حرف) پر رفع (پیش) ہے تو علامتِ مضارع کو ہمزہ سے بدل کر اس پر پیش لگا دی جائے گی لیکن اگر تیسرے حرف پر نصب (زبر) یا جر (زیر) ہے تو علامتِ مضارع کی جگہ ہمزہ لگا کر اُس پر زیر لگا دی جائے گی۔ مثلاً:

جمعرات، 7 فروری، 2013

الفعل المعتل

۳۱ جنوری کو استادِ محترم نے ہمیں فعلِ متعل کے متعلق بتایا کہ الفعل المعتل ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں کوئی حرفِ علت موجود ہو۔ ہمزہ (أ، إ)، و اور ى حروفِ علت ہیں۔ مثلاً: قال، قام، وقى، مشى، باع، خاف، إشترى وغیرہ۔

الفعل المعتل کی مزید قسمیں مندرجہ ذیل ہیں۔

الفعل المضعّف

۴ جنوری کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ الفعل المضعّف ایسے فعل کو کہتے ہیں کہ جس میں ایک حرف دو بار آیا ہو اور انہیں جمع کر دیا گیا ہو۔ مثلاً: عَدَدَ سے عَدَّ، مرر سے مرّ، سدد سے سدّ، شدد سے شدّ۔

میں نے الفعل المضعّف کی ماضی معروف و مجہول اور مضارع معروف و مجہول کی جو گردانیں بنائیں، وہ ذیل میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی۔ ان گردانوں کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں مندرجہ ذیل چار فانٹ ضرور نصب ہونے چاہئیں:

بدھ، 6 فروری، 2013

فعل مضارع مختص بہ مستقبل

۳ جنوری ۲۰۱۳ کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ اگر فعل مضارع سے قبل سوف یا س لگا دیں تو وہ مستقبل کے لیے خاص ہو جاتا ہے اور حال کے معنی نہیں دیتا۔ مثلاً:

  • سوف يسمع (وہ جلدی سنے گا)
  • سيسمع (وہ جلدی سنے گا)
  • سوف يضرب (وہ عنقریب مارے گا)


فعل مضارع مختص بہ حال

اسی طرح، اگر فعل مضارع سے پہلے لام (ل) لگا دیں تو وہ صرف حال کے لیے خاص ہو جاتا ہے اور پھر مستقبل کے معنی نہیں دیتا، جیسے لَيَضرِبُ (وہ مارتا ہے)، لَيَنصُرُ (وہ مدد کرتا ہے)۔

ذا

۲۲ دسمبر کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ جب کسی عمل کے حوالے سے بات پوچھی جا رہی ہو تو ذا کا اضافہ کرتے ہیں۔ مثلاً:

  • ماذا تفعل؟ (تم کیا کر رہے ہو؟)
  • سورۃ البقرۃ، آیت ۲۶: واما الذين كفروا فيقولون ماذا اراد الله بهذا مثلا (اور وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ اللہ کا کیا ارادہ ہے اس مثال سے؟)
  • بماذا تفعل؟ (تم کس کے ساتھ کام کر رہے ہو؟)

منگل، 5 فروری، 2013

فعل مضارع مجہول

ہم الفعل المضارع میں پڑھ چکے ہیں کہ فعل مضارع ایسے فعل کو کہتے ہیں کہ جس میں حال اور مستقبل (دونوں) زمانے پائے جائیں۔ مثلاً: یقتل (وہ قتل کرتا ہے یا وہ قتل کرے گا)۔ آج ہم فعل مضارع مجہول پڑھیں گے۔

۲۱ دسمبر ۲۰۱۲ کو استادِ محترم نے ہمیں گھر کے کام کے لیے چار افعال (يعرف۔ يدرس۔ يفتح۔ يلبس) کی گردانیں مضارع معروف میں بنانے کے لیے دیں۔ ۲۲ دسمبر کو انہوں نے ہمیں فعل مضارع مجہول بنانے کی ترکیب بتائی۔

استادِ محترم نے بتایا کہ جس طرح کسی بھی فعل ماضی کو مجہول بنانے کے لیے پہلے حرف پر پیش اور دوسرے حرف پر زیر لگا دیتے ہیں، اسی طرح، فعل مضارع کو مجہول بنانے کے لیے پہلے حرف پر پیش‘ دوسرے حرف پر جزم اور تیسرے حرف پر زبر لگا دیتے ہیں جبکہ چوتھے حرف کا اعراب برقرار رہتا ہے۔ مثلاً:

پیر، 4 فروری، 2013

دہرائی الفعل المضارع

۲۰ دسمبر کو استادِ محترم نے فعل مضارع کو دہرایا۔ انہوں نے تختۂ سبز پر مندرجہ ذیل تین الفاظ لکھے اور ان کے صیغے پوچھے۔

  1. يقراء – واحد مذکر غائب
  2. تدهب – واحد مؤنث غائب یا واحد مذکر حاضر
  3. يجلس – جمع مؤنث غائب


۲۱ دسمبر ۲۰۱۲ کو استادِ محترم نے مندرجہ ذیل جملے لکھے اور ان کے معنی بتائے۔

جملة میں فعل کی جمع

۱۴ دسمبر کو ہمارت استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ اگر جملۂ اسمیہ ہو تو فعل لازماً اسم کے حساب سے بدلے گا یعنی واحد اسم کے لیے واحد فعل، تثنیہ اسم کے لیے تثنیہ فعل اور جمع اسم کے لیے جمع فعل۔ مثلاً:

  • الطالب ينظر إلى السبورة (واحد اسم و واحد فعل)
  • الطلاب ينظرون إلى السبورة (واحد اسم و جمع فعل)

جبکہ جملۂ فعلیہ میں فعل کا اسم کے ساتھ بدلنا لازمی نہیں۔ مثلاً:

  • ينظر الطالب إلى السبورة (واحد فعل و واحد اسم)
  • ينظر الطلاب إلى السبورة (واحد فعل و جمع اسم)
  • ينظرون الطلاب إلى السبورة (جمع فعل و جمع اسم)

مندرجہ بالا تمام جملے درست ہیں۔ البتہ اہلِ زُبان جملۂ فعلیہ میں واحد فعل کا استعمال ہی زیادہ پسند کرتے ہیں اور اکثر اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہفتہ، 2 فروری، 2013

فعل مضارع

ہم فعل کی اقسام میں پڑھ چکے ہیں کہ الفعل المضارع ایسے فعل کو کہتے ہیں کہ جس میں حال اور مستقبل دونوں زمانے پائے جائیں۔ ۳۰ نومبر کو فعل ماضی مطلق مجہول اور فعل ماضی بعید معروف کی دہرائی کے بعد، ۱۳ دسمبر ۲۰۱۲ کو، استادِ محترم نے ہمیں فعل مضارع کے متعلق بتایا کہ اس میں زمانۂ حال اور زمانۂ مستقبل (دونوں) موجود ہوتے ہیں۔ استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ اس کی نشانی أتین (أ.ت.ي.ن) ہے یعنی فعل مضارع کے ہر صیغے میں ان چاروں میں سے کوئی ایک حرف استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً: أفعل (بفتحِ اوّل و سکون دوم و فتحِ سوم و ضمۂ چہارم)، یفعل، یضرب وغیرہ۔
استادِ محترم نے ہمیں فعل سے فعل مضارع (یفعل) کی گردان لکھوائی اور گھر سے چند گردانیں لکھ کر لانے کو کہا۔ اگلے دن (یعنی ۱۴ دسمبر ۲۰۱۲ْ) کو استادِ محترم نے عبد اور سمع کی فعل مضارع کی گردانیں بنانے کو کہا۔ میں نے جو گردانیں بنائیں، وہ ذیل میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی۔ ان گردانوں کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں مندرجہ ذیل تین فانٹ ضرور نصب ہونے چاہئیں:

جمعہ، 1 فروری، 2013

الجمع

ہر زُبان میں واحد اور جمع موجود ہوتے ہیں۔ جب کسی چیز کی تعداد ایک سے بڑھ جائے تو وہ جمع کے صیغے میں چلی جاتی ہے۔ لیکن عربی زُبان میں واحد اور جمع کے درمیان ایک اور صیغہ بھی ہے جسے تثنية کہتے ہیں۔ ۲ نومبر کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ واحد ایک شخص یا چیز کے لیے استعمال ہوتا ہے، تثنیہ دو اشخاص یا دو چیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ جمع دو سے زیادہ اشخاص یا دو سے زیادہ چیزوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

۱۶ نومبر کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ جمع کی دو اقسام ہیں:

  1. جمع سالم
  2. جمع مکسر (یا مکسور)

جمع سالم وہ ہے کہ جس میں واحد کا وزن باقی رہے اور جو بھی زیادتی ہو وہ آخر میں ہو۔ مثلاً: مسلم سے مسلمون۔ جبکہ جمع مکسر وہ ہے کہ جس میں واحد کا وزن برقرار نہ رہے اور اصل لفظ میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ہو جائے۔ مثلاً: رجل سے رجال، قلم سے اقلام وغیرہ۔

۲ نومبر کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ عربی میں اعراب کے لحاظ سے جمع کی تین مندرجہ ذیل حالتیں ہوتی ہیں:

بدھ، 30 جنوری، 2013

فعل ماضی بعید مجہول

پچھلے ہفتے ہم نے الفعل الماضي البعيد کو معروف حالت میں پڑھا تھا۔ آج ہم اسے مجہول حالت میں پڑھیں گے۔ جس طرح ہم نے پچھلے اسباق میں فعل ماضی اور الفعل الماضي القريب کو معروف سے مجہول میں تبدیل کیا تھا، اُسی قاعدے کے تحت ہم ماضی بعید کو بھی معروف سے مجہول میں تبدیل کریں گے۔ مثلاً:

  • فعل ماضی بعید معروف: كانَ جَلَسَ (وہ بیٹھا تھا)
  • فعل ماضی بعید مجہول: كانَ جُلِسَ (وہ بٹھایا گیا تھا)

میں نے فعل ماضی بعید مجہول کی چند گردانیں بنائی ہیں جو ذیل میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی۔ ان گردانوں کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں مندرجہ ذیل تین فانٹ ضرور نصب ہونے چاہئیں:

منگل، 29 جنوری، 2013

فعل ماضی قریب مجہول

کالج کی پریزنٹیشن اور اسائنمنٹ وغیرہ کی مصروفیات کی وجہ سے میں اسباق چڑھانا بھول گیا حالانکہ یہ تمام چیزیں میرے کمپیوٹر میں موجود تھیں۔

پچھلے ہفتے ہم نے الفعل الماضي القريب کو معروف حالت میں پڑھا تھا۔ آج ہم اسے مجہول حالت میں پڑھیں۔ جس طرح ہم نے پچھلے سبق میں فعل ماضی کو فعل ماضی مجہول میں تبدیل کیا تھا، اُسی قاعدے کے مطابق ہم فعل ماضی قریب معروف کو فعل ماضی قریب مجہول میں تبدیل کر سکتے ہیں۔  مثلاً:

جمعہ، 25 جنوری، 2013

الفعل الماضي المجهول

چند روز قبل ہم فعل ماضی کے بارے میں پڑھ چکے ہیں کہ یہ ایسا فعل ہے کہ جس میں گزرا ہوا زمانہ پایا جائے۔ فعل ماضی معروف ایسا فعل ماضی ہوتا ہے جس میں فاعل کا علم ہو جبکہ فعل ماضی مجہول ایسا فعل ماضی ہوتا ہے جس میں فاعل نامعلوم ہو۔

  • فعل ماضی معروف: قَتَلَ (اُس نے قتل کیا)
  • فعل ماضی مجہول: قُتِلَ (وہ قتل ہوا)

فعل ماضی معروف میں فعل کے پہلے اور آخری حرف پر زبر ہوتی ہے اور دوسرے حرف پر کوئی بھی اعراب ہو سکتا ہے جبکہ فعل ماضی مجہول میں ہمیشہ پہلے حرف پر پیش (یا ضمہ یا رفع)، دوسرے حرف پر زیر (یا کسرہ یا جر) اور تیسرے حرف پر زبر (یا فتح یا نصب) آتی ہے۔ یعنی فَعَلَ جب فعل ماضی مجہول میں تبدیل ہو گا تو فُعِلَ بن جائے گا۔

میں نے فعل ماضی مطلق مجہول کی چند گردانیں بنائی ہیں جو ذیل میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی۔ ان گردانوں کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں مندرجہ ذیل تین فانٹ ضرور نصب ہونے چاہئیں:

جمعرات، 24 جنوری، 2013

الفعل الماضي البعيد

ہم پڑھ چکے ہیں کہ فعل ماضی ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں گزرا ہوا زمانہ پایا جائے اور فعل ماضی قریب ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں قریب کا گزرا ہوا زمانہ پایا جائے۔ اسی طرح فعل ماضی بعید ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں دور کا گزرا ہوا زمانہ پایا جائے یعنی ایسا فعل جس کو ختم ہوئے کافی وقت گزر چکا ہو۔ مثلاً: میں نے لکھا تھا۔

عربی میں فعل ماضی کو فعل ماضی بعید بنانے کے لیے فعل سے قبل کان کا لفظ لگایا جاتا ہے۔ فعل ماضی قریب میں تو قد ہر صیغے میں اپنی شکل برقرار رکھتا ہے لیکن فعل ماضی بعید میں کان ہر صیغے کے لحاظ سے اپنی شکل تبدیل کرتا ہے۔ مثلاً:

منگل، 22 جنوری، 2013

الفعل الماضي القريب المعروف

بجائے اس کے کہ ہم فعل ماضی مطلق معروف کے بعد مجہول پڑھیں اور پھر قریب معروف اور قریب مجہول پڑھیں اور پھر اسی طرح بعید پڑھیں، ہم پہلے تمام افعالِ ماضی معروف پڑھیں گے تاکہ ہمیں یاد کرنے میں آسانی رہے۔ ہمارے اُستادِ محترم نے بھی ہمیں اسی ترتیب سے فعل کی گردانیں یاد کروائی تھیں۔

۲۹ نومبر ۲۰۱۲ کو اُستادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ فعل ماضی قریب ایسے فعل کو کہتے ہیں کہ جس میں قریب کا گزرا ہوا زمانہ پایا جائے۔ فعل ماضی مطلق کو فعل ماضی قریب میں تبدیل کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے ہمیں ہر صیغے سے قبل صرف ’’قَد‘‘ کا اضافہ کرنا ہوتا ہے۔ مثلاً:

پیر، 21 جنوری، 2013

الفعل الماضي المعروف

دو یوم قبل ہم نے فعل ماضی معروف کی، چند مختلف فعلوں کے ساتھ، گردانیں اس بلاگ پر شائع کیں۔ آج ہم انہیں دھرائیں گے۔

ذَهَبَ (وہ ایک مرد گیا)

ذَهَبتَ (تو ایک مرد گیا)

ذَهَبتُ لاهور (میں لاہور گیا)

۲۹ نومبر کو اُستادِ محترم نے ہمیں مندرجہ ذیل تین فعل لکھ کر دیئے اور ہم سے پوچھا کہ یہ کس صیغے سے ہیں۔

ہفتہ، 19 جنوری، 2013

فعل ماضی مطلق معروف

ہم پچھلے اسباق میں پڑھ چکے ہیں کہ فعل ایسے لفظ کو کہتے ہیں جس کا اپنا مستقل معنی ہو اور اُس میں کوئی زمانہ پایا جائے۔ مزید ہم فعلوں کی اقسام کے بارے میں بھی پڑھ چکے ہیں۔ اب ہم ان تمام قسموں کو تفصیل میں پڑھیں گے۔

سب سے پہلے ہم فعل ماضی مطلق معروف پڑھیں گے۔ فعل ماضی ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں گزرا ہوا زمانہ پایا جائے۔ مطلق کسی آزاد چیز کو کہتے ہیں۔ یعنی فعل ماضی مطلق ایسا فعل ماضی ہے جس میں زمانے کی قربت اور دوری کا اندازہ نہ ہو۔ اس کا ترجمہ یوں ہو گا: ’’اُس نے لکھا‘‘۔ اس میں صرف اس چیز کا پتا چلتا ہے کہ یہ عمل ماضی میں انجام پایا لیکن اس چیز کا پتا نہیں چلتا کہ یہ عمل کب اختتام پذیر ہوا۔ ہم پڑھ چکے ہیں کہ فعل معروف ایسا فعل ہے جس میں فاعل کا علم ہو۔ یعنی فعل ماضی مطلق معروف ایسا فعل ہے جس میں گزرا ہوا زمانہ، بغیر قیدِ دوری و نزدیکی، ہو اور فاعل کا علم ہو۔

۲۰ اکتوبر ۲۰۱۲ کو ہم نے اسلامیات لازمی کی جماعت میں الفعل الماضي کی گردان پڑھی اور ۲۵ اکتوبر کو سنائی۔ اس دن کے بعد اسلامیات لازمی میں گرامر نہیں پڑھائی گئی کیونکہ یونیورسٹی نے نصاب بدل دیا۔ عربی کی جماعت میں ہم نے فعل ماضی کو ۱۷ نومبر سے شروع کیا اور پھر ۲۲ نومبر کو وہیں سے آگے بڑھایا۔ فعل کی گردانوں میں بھی ضمائر کی گردانوں کی طرح چودہ صیغے ہوتے ہیں۔ فعل ماضی معروف کی چند گردانیں مندرجہ ذیل ہیں۔

جمعرات، 17 جنوری، 2013

خلاصۂ اسباق (۱ تا ۶)

آج کالج میں عربی کی پریزنٹیشن تھی۔ بہر حال‘ استادِ محترم کو یونیورسٹی جانا پڑ گیا اور ہماری پریزنٹیشن نہ ہو سکی۔ میں نے اس کی تیاری کے لیے ایک صفحہ تیار کیا تھا جس میں ہماری کتاب کے پہلے ۶ اسباق کا خلاصہ ہے۔ اپنے قارئین کے لیے وہ صفحہ نیچے لگا رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ صفحہ آپ کے لیے کافی مفید ہو گا۔ اس کے آخر میں چند روابط بھی درج ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو عربی سیکھنے کے لیے ان روابط سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

بدھ، 16 جنوری، 2013

الحروف الجارة

۱۵ نومبر کو ہم نے حروفِ جارۃ پڑھے۔ حروفِ جارۃ ایسے حروف کو کہتے ہیں جو اپنے بعد آنے والے اسموں کو مجرور کر دیں۔ حروفِ جارہ کے بعد آنے والے اسم کے آخری حرف پر زیر آ جائے گی۔ لیکن چند اسم ایسے ہیں کہ جو کبھی مجرور نہیں ہوتے۔ مثلاً: ابراہیم، عائشہ وغیرہ۔
حروفِ جارہ کی کل تعداد ۱۷ بتائی جاتی ہے۔ حروفِ جارہ مندرجہ ذیل شعر میں جمع کر دیئے گئے ہیں:

منگل، 15 جنوری، 2013

تنوین

عربی میں عموماً ہر اسم کے آخری حرف پر تنوین ہوتی ہے لیکن اگر تنوین والے لفظ پر ال داخل ہو تو تنوین گر جاتی ہے اور صرف ایک ہی حرکت باقی رہ جاتی ہے، یعنی دو پیش کی بجائے ایک پیش، دو زبر کی بجائے ایک زبر اور دو زیر کی بجائے ایک زیر۔ مثلاً: رَجُلٌ سے اَلرَّجُلُ۔

اسمِ معرفہ پر عموماً الف لام داخل نہیں ہوتا یعنی باكستان کبھی بھی الباكستان نہیں ہو سکتا۔ البتہ جن ناموں پر شروع سے ہی ال ہو وہ باقی رہے گا۔ مثلاً: الكوفة، البصرة، العراق وغیرہ۔

اسمِ نکرہ بھی عموماً ال کے بغیر ہوتے ہیں مگر ان پر الف لام داخل ہو سکتا ہے۔ ال داخل ہونے کے بعد وہ اسم نکرہ کی بجائے معرفہ میں تبدیل ہو جائے گا اور اُسے معرف باللام کہیں گے۔ اس کی مثال سب سے پہلے دی گئی۔ مرکبِ اضافی میں مضاف ال اور تنوين (دونوں) کے بغیر آتا ہے۔

پیر، 14 جنوری، 2013

المركب التوصيفي کی مثالیں

۲ نومبر اور ۸ نومبر کو ہم نے المرکب التوصیفی کی مثالیں پڑھیں۔

سب سے پہلے استادِ محترم نے تختۂ سبز پر رجل المريض لکھا اور پوچھا کہ کیا یہ مرکبِ توصیفی ہے؟ ہم نے بتایا کہ یہ مرکبِ توصیفی نہیں۔ ہم پچھلے سبق میں پڑھ چکے ہیں:

اگر موصوف معرّف باللام ہو گا تو صفت بھی معرف باللام ہو گی اور اگر موصوف ال کے بغیر ہو گا تو صفت بھی ال کے بغیر ہو گی۔

پھر استادِ محترم نے رجل کے ساتھ بھی ال شامل کر دیا مگر ساتھ ہی دونوں اسموں کے آخری حروف پر اعراب بھی لگا دیا۔ انہوں نے لکھا: الرجلَ المريضِ

ہم نے بتایا کہ یہ بھی المركب التوصيفي نہیں ہے۔ ہم پچھلے سبق میں پڑھ چکے ہیں:

ہفتہ، 12 جنوری، 2013

المركب الإضافي کی مثالیں

آج ہم مرکبِ اضافی کی چند مثالیں دیکھیں گے تاکہ ہمیں مرکبِ اضافی کی صحیح طرح پہچان ہو جائے۔

البستانُ جميلٌ مرکبِ اضافی نہیں ہے۔ ہم پچھلے دن پڑھ چکے ہیں کہ پہلا اسم (یعنی مضاف) ال کے بغیر ہوتا ہے جبکہ دوسرا اسم (یعنی مضاف الیہ) ال کے ساتھ ہوتا ہے یا اسمِ معرفہ ہوتا ہے۔ مندرجہ بالا مثال میں ایک تو بستان کے ساتھ ال آ گیا دوسرا جمیل اسمِ نکرہ ہونے کے باوجود ال کے بغیر آیا۔ ان نشانیوں کی بنا پر ہم آسانی سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ مندرجہ بالا مثال مرکبِ اضافی نہیں ہے۔ ایسا فقرہ جملۂ مفیدہ یا مرکبِ مفید کہلاتا ہے۔ مندرجہ بالا فقرے کا مطلب ہے باغ خوبصور ہے۔

ساعةُ بنتٍ بھی مرکبِ اضافی نہیں۔ اگرچہ اس میں پہلا اسم معرف باللام (یعنی ال کے ساتھ معرفہ بنایا گیا) نہیں ہے مگر اس میں دوسرا اسم بھی اسمِ نکرہ ہونے کے باوجود معرف باللام نہیں۔ تاہم یہ بھی مرکبِ اضافی نہیں ہے لیکن اس کو بآسانی مرکبِ اضافی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ جب ہم دوسرے اسم سے پہلے ال شامل کر دیں تو مندرجہ بالا مثال ساعةُ البنتِ بن کر مرکبِ اضافی بن جاتی ہے۔ اس طرح اس کا مطلب ہو گا لڑکی کی گھڑی۔

مرکبِ اضافی کی چھ مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

جمعہ، 11 جنوری، 2013

مرکبِ اضافی

الفاظ کے مجموعے کو مرکب کہتے ہیں۔ المركب الإضافي ایسا مرکب ہے کہ جس میں ایک لفظ کی نسبت دوسرے لفظ کے ساتھ کی جائے کہ اس سے اضافت ظاہر ہوتی ہو۔

۲۵ اکتوبر ۲۰۱۲ کو استادِ محترم نے مرکبِ اضافی کی مندرجہ ذیل پانچ نشانیاں بتائیں۔

جمعرات، 10 جنوری، 2013

مرکبات

۲۰ اکتوبر ۲۰۱۲ کو ہمیں دہرائی کے بعد ہمیں مرکبات پڑھائے گئے۔ الفاظ کے مجموعے کو مرکب کہتے ہیں۔ عربی زبان میں دو طرح کے مرکبات ہوتے ہیں:

  1. مرکبِ تام
  2. مرکبِ ناقص

مرکبِ تام ایسے مرکب کو کہتے ہیں کہ جو پورا معنی پہنچا دے۔ اسے مرکبِ مفید یا جملہ بھی کہتے ہیں۔ مثلاً:

بدھ، 9 جنوری، 2013

ضمیرِ منفصلہ

۱۰ نومبر کو ہم نے الضمائر المنفصلة پڑھیں۔ نیچے دیئے گئے جدول کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل فونٹ اپنے کمپیوٹر میں نصب کر کے اس صفحہ کو دوبارہ کھولیں۔ آپ اس سبق کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

  1. Muhammadi Bold Font (محمدی بولڈ فونٹ) جس کا دوسرا نام Muhammadi Quranic Bold (محمدی قرآنک بولڈ) ہے۔ یہ فونٹ صرف جدول کے عنوان کے لیے استعمال ہوا۔
  2. Traditional Arabic Bold (ٹریدیشنل ایریبک بولڈ) جس کا دوسرا نام TradArabicBold (ٹریڈ ایریبک بولڈ) ہے۔

پہلے جدول میں متصل ضمیروں کے ۱۴ صیغے ہیں جبکہ دوسرے جدول میں ان ضمیروں کو اسم طالب کے ساتھ جوڑ کر مثالیں دی گئی ہیں۔

غور کیجئے: ہر صیغے میں اسم طالب بدل رہا ہے۔ اگر ضمیر کا صیغہ واحد ہے تو طالب کو بھی واحد ہی لکھا جائے گا۔ اسی طرح، اگر ضمیر کا صیغہ تثنیہ ہے تو اسم بھی تثنیہ ہو گا اور جمع ضمیر کے ساتھ اسم بھی جمع ہو گا۔

نیچے دیئے گئے جدول میں جمع مذکر کے صیغوں میں طالبون اور طُلّاب دونوں استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں طالب کی جمع ہیں اور ان میں سے کوئی ابھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


الضمائر المنفصلة

منگل، 8 جنوری، 2013

الفاظ و معانی

العربية

اردو

هذا كتابي

یہ میری کتاب ہے۔

ذلك قلمك

وہ تمہارا قلم ہے۔

ما تلك؟

وہ کیا ہے؟

تلك كراستها

وہ اس (ایک عورت) کی نوٹ بک ہے۔

اسمي شاه رخ

میرا نام شاہ رُخ ہے۔

هذه كراسة

یہ نوٹ بک ہے۔

هذه مدرستنا

یہ ہمارا اسکول ہے۔

ذلك بيتك

وہ تمہارا گھر ہے۔

هذا علم

یہ جھنڈا ہے۔

هذه شجرتك

یہ تمہارا درخت ہے۔

ذلك قلم

وہ قلم ہے۔

تلك دراجة

وہ سائیکل ہے۔

تلك مروحتك

وہ تمہارا پنکھا ہے۔

هذا سقفها

یہ اس (ایک عورت) کی چھت ہے۔

تلك صورته

اس (ایک مرد) کی تصویر۔

هذا مكتبي

یہ میری میز ہے۔

پیر، 7 جنوری، 2013

سوالات و جوابات

هل هذا كتاب؟

کیا یہ کتاب ہے؟

نعم. هذا كتاب.

ہاں۔ یہ کتاب ہے۔

هل هذه حديقة؟

کیا یہ باغ ہے؟

نعم. هذه حديقة.

ہاں۔ یہ باغ ہے۔

هل ذالك قلم؟

کیا وہ قلم ہے؟

نعم. ذالك قلم.

ہاں، وہ قلم ہے۔

هل تلك ساعة؟

کیا وہ گھڑی ہے؟

نعم. تــلك ساعة.

ہاں، وہ گھڑی ہے۔

هل ذالك كرسي أو قلم؟

کیا وہ کرسی ہے یا قلم؟

ذالك كرسي.

وہ کرسی ہے۔

هل تلك مدرسة أو حديقة؟

کیا وہ اسکول ہے یا باغ؟

تلك مدرسة.

وہ اسکول ہے۔

اتوار، 6 جنوری، 2013

الفاظ و معانی

عربی

اردو

هذا كرسي

یہ کرسی ہے۔

هذا باب

یہ دروازہ ہے۔

هذا مكتب

یہ میز ہے۔

هذا منزل

یہ عمارت ہے۔

هذا كتاب

یہ کتاب ہے۔

هذا جدار

یہ دیوار ہے۔

هذا سقف

یہ چھت ہے۔

هذه مدرسة

یہ اسکول (مدرسہ) ہے۔

هذه ساعة

یہ گھڑی ہے۔

هذه ورقة

یہ صفحہ (ورقہ) ہے۔

هذا قلم

یہ قلم ہے۔

هذه مروحة

یہ پنکھا ہے۔

هذه سيارة

یہ گاڑی ہے۔

هذه صورة

یہ تصویر ہے۔

هذه حديقة

یہ باغ ہے۔

ہفتہ، 5 جنوری، 2013

ضمیرِ متصلہ

۱۹ اکتوبر کو ہم نے الضمائر المنفصلة پڑھیں۔ نیچے دیئے گئے جدول کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل فونٹ اپنے کمپیوٹر میں نصب کر کے اس صفحہ کو دوبارہ کھولیں۔ آپ اس سبق کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

  1. Muhammadi Bold Font (محمدی بولڈ فونٹ) جس کا دوسرا نام Muhammadi Quranic Bold (محمدی قرآنک بولڈ) ہے۔ یہ فونٹ صرف جدول کے عنوان کے لیے استعمال ہوا۔
  2. Traditional Arabic Bold (ٹریدیشنل ایریبک بولڈ) جس کا دوسرا نام TradArabicBold (ٹریڈ ایریبک بولڈ) ہے۔

پہلے جدول میں متصل ضمیروں کے ۱۴ صیغے ہیں جبکہ دوسرے جدول میں ان ضمیروں اسم کتاب کے ساتھ جوڑ کر مثالیں دی گئی ہیں۔


الضمائر المتصلة

جمعہ، 4 جنوری، 2013

ضمیریں

۱۹ اکتوبر کو ہمیں ضمیروں کے متعلق پڑھایا گیا۔ عربی زبان میں ضمير (ضمیر) کی جمع الضمائر ہے۔ عربی میں دو طرح کی ضمیریں ہیں:

  1. الضمائر المتصلة (ضمیرِ متصل)
  2. الضمائر المنفصلة (ضمیرِ منفصل)

الضمائر المتصلة ایسی ضمیریں ہیں جو اسم یا فعل کے ساتھ متصل یعنی جڑی ہوتی ہیں جبکہ الضمائر المنفصلة ایسی ضمیریں ہیں جو اسم یا فعل سے فاصلہ پر ہوتی ہیں یعنی اسم یا فعل سے الگ ہوتی ہیں۔ متصل ضمیروں میں ه، هم وغیرہ شامل ہیں۔ مثلاً: كتابهٗ یعنی اُس کی کتاب۔ جبکہ منفصل ضمیروں میں هو، أنت وغیرہ شامل ہیں۔

جمعرات، 3 جنوری، 2013

تذکیر و تانیث

باعتبارِ جنس، اسم دو قسم کے ہوتے ہیں:

  1. مذکر (مو ۔ ذَك ۔ کر)
  2. مؤنث (مو ۔ اَن ۔ نَس)

مذکر وہ اسم ہے جس میں علاماتِ تانیث نہ پائی جائیں۔ مثلاً: ولد، حصان وغیرہ۔

تانیث کی تین علامات ہیں:

  1. گول ت (ۃ)
  2. الف مقصورہ (یٰ)
  3. الف ممدودہ ( آء)

عربی میں مؤنث کی دو اقسام ہیں:

بدھ، 2 جنوری، 2013

الفاظ و معانی

عربی

اردو

قَلَمٌ

قلم

كِـتابٌ

کتاب

مَدْرَسَةٌ

اسکول

بَابٌ

دروازہ

نَافِذَةٌ

کھڑکی

سَاعَةٌ

گھڑی

سَبُّوْرَةٌ

تختۂ سیاہ

وَرَقَةٌ

ورقہ (کاغذ)

عَلَمٌ

جھنڈا

حَدِيْقَةٌ

باغ

شُبَّاكٌ

کھڑکی

ما؟

کیا؟ What؟

هل؟

کیا؟ Is؟ Are؟

نعم

ہاں

لا

نہیں

بل

بلکہ

هٰذَا

یہ (مذکر)

هٰذِهٖ

یہ (مؤنث)

ذٰلك

وہ (مذکر)

تلك

وہ (مؤنث)

منگل، 1 جنوری، 2013

اقسامِ جملہ

۱۹ اکتوبر کو ہمیں جملہ کی دو اقسام پڑھائی گئیں:

  1. الجملة الفعلية
  2. الجملة الإسمية

جملۂ فعلیہ ایسا جملہ ہے جو فعل سے شروع ہو۔ مثلاً: ذهب الله بنورهم۔

جملۂ اسمیہ ایسے جملے کو کہتے ہیں جس کا آغاز اسم سے ہو۔ مثلاً: البستان جميل۔ یہ جملہ مبتداء و خبر بھی ہے۔