۳ جنوری ۲۰۱۳ کو استادِ محترم نے ہمیں بتایا کہ اگر فعل مضارع سے قبل سوف یا س لگا دیں تو وہ مستقبل کے لیے خاص ہو جاتا ہے اور حال کے معنی نہیں دیتا۔ مثلاً:
- سوف يسمع (وہ جلدی سنے گا)
- سيسمع (وہ جلدی سنے گا)
- سوف يضرب (وہ عنقریب مارے گا)
فعل مضارع مختص بہ حال
اسی طرح، اگر فعل مضارع سے پہلے لام (ل) لگا دیں تو وہ صرف حال کے لیے خاص ہو جاتا ہے اور پھر مستقبل کے معنی نہیں دیتا، جیسے لَيَضرِبُ (وہ مارتا ہے)، لَيَنصُرُ (وہ مدد کرتا ہے)۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں