۲۰ اکتوبر ۲۰۱۲ کو ہمیں دہرائی کے بعد ہمیں مرکبات پڑھائے گئے۔ الفاظ کے مجموعے کو مرکب کہتے ہیں۔ عربی زبان میں دو طرح کے مرکبات ہوتے ہیں:
- مرکبِ تام
- مرکبِ ناقص
مرکبِ تام ایسے مرکب کو کہتے ہیں کہ جو پورا معنی پہنچا دے۔ اسے مرکبِ مفید یا جملہ بھی کہتے ہیں۔ مثلاً:
- ذلك كتاب (وہ کتاب ہے)۔
- الساعة جميلة (گھڑی خوبصورت ہے)۔
اس کے برعکس مرکبِ ناقص ایسے مرکب کو کہتے ہیں جو پورا معنی نہ سمجھا سکے۔ اس کو مرکبِ غیر مفید بھی کہتے ہیں۔ اس کی مزید دو اقسام ہمارے زیرِ مطالعہ ہیں۔
- المركب الإضافي
- المركب التوصيفي
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں