ہم پچھلے اسباق میں پڑھ چکے ہیں کہ فعل ایسے لفظ کو کہتے ہیں جس کا اپنا مستقل معنی ہو اور اُس میں کوئی زمانہ پایا جائے۔ مزید ہم فعلوں کی اقسام کے بارے میں بھی پڑھ چکے ہیں۔ اب ہم ان تمام قسموں کو تفصیل میں پڑھیں گے۔
سب سے پہلے ہم فعل ماضی مطلق معروف پڑھیں گے۔ فعل ماضی ایسے فعل کو کہتے ہیں جس میں گزرا ہوا زمانہ پایا جائے۔ مطلق کسی آزاد چیز کو کہتے ہیں۔ یعنی فعل ماضی مطلق ایسا فعل ماضی ہے جس میں زمانے کی قربت اور دوری کا اندازہ نہ ہو۔ اس کا ترجمہ یوں ہو گا: ’’اُس نے لکھا‘‘۔ اس میں صرف اس چیز کا پتا چلتا ہے کہ یہ عمل ماضی میں انجام پایا لیکن اس چیز کا پتا نہیں چلتا کہ یہ عمل کب اختتام پذیر ہوا۔ ہم پڑھ چکے ہیں کہ فعل معروف ایسا فعل ہے جس میں فاعل کا علم ہو۔ یعنی فعل ماضی مطلق معروف ایسا فعل ہے جس میں گزرا ہوا زمانہ، بغیر قیدِ دوری و نزدیکی، ہو اور فاعل کا علم ہو۔
۲۰ اکتوبر ۲۰۱۲ کو ہم نے اسلامیات لازمی کی جماعت میں الفعل الماضي کی گردان پڑھی اور ۲۵ اکتوبر کو سنائی۔ اس دن کے بعد اسلامیات لازمی میں گرامر نہیں پڑھائی گئی کیونکہ یونیورسٹی نے نصاب بدل دیا۔ عربی کی جماعت میں ہم نے فعل ماضی کو ۱۷ نومبر سے شروع کیا اور پھر ۲۲ نومبر کو وہیں سے آگے بڑھایا۔ فعل کی گردانوں میں بھی ضمائر کی گردانوں کی طرح چودہ صیغے ہوتے ہیں۔ فعل ماضی معروف کی چند گردانیں مندرجہ ذیل ہیں۔
نیچے دیئے گئے جدولوں کو صحیح طرح دیکھنے کے لیے یا اس پی۔ ڈی۔ ایف کو کھولیں یا پھر مندرجہ ذیل فونٹ اپنے کمپیوٹر میں نصب کر کے اس صفحہ کو دوبارہ کھولیں۔
- Muhammadi Bold Font (محمدی بولڈ فونٹ) جس کا دوسرا نام Muhammadi Quranic Bold (محمدی قرآنک بولڈ) ہے۔ یہ فونٹ صرف جدول کے عنوان کے لیے استعمال ہوا۔
- Traditional Arabic Bold (ٹریدیشنل ایریبک بولڈ) جس کا دوسرا نام TradArabicBold (ٹریڈ ایریبک بولڈ) ہے۔
- Besmellah 2 یا Besmellah
الفعل الماضي
|
واحد
|
تثنيه
|
جمع
|
|
مذكر | فَعَلَ اُس (مرد) نے کیا | فَعَلَا اُن دونوں (مردوں) نے کیا | فَعَلُوْا اُن سب (مردوں) نے کیا | غائب |
مؤنث | فَعَلَتْ اُس (عورت) نے کیا | فَعَلَتَا اُن دونوں (عورتوں) نے کیا | فَعَلْنَ اُن سب (عورتوں) نے کیا | |
مذكر | فَعَلْتَ تم (مرد) نے کیا | فَعَلْتُمَا تم دونوں نے کیا | فَعَلْتُمْ تم سب (مردوں) نے کیا | حاضر |
مؤنث | فَعَلْتِ تم (عورت) نے کیا | فَعَلْتُمَا تم دونوں نے کیا | فَعَلْتُنَّ تم سب (عورتوں) نے کیا | |
متكلم | فَعَلْتُ میں نے کیا |
| فَعَلْنَا ہم نے کیا |
|
جمع مؤنث غائب کے آخر میں آنے والی نون کو النون النسوا کہتے ہیں۔
ضَرَبَ (اُس نے مارا)
|
واحد
|
تثنيه
|
جمع
|
|
مذكر | ضَرَبَ | ضَرَبَا | ضَرَبُوْا | غائب |
مؤنث | ضَرَبَتْ | ضَرَبَتَا | ضَرَبْنَ | |
مذكر | ضَرَبْتَ | ضَرَبْتُمَا | ضَرَبْتُمْ | حاضر |
مؤنث | ضَرَبْتِ | ضَرَبْتُمَا | ضَرَبْتُنَّ | |
متكلم | ضَرَبْتُ |
| ضَرَبْنَا |
|
ذَهَبَ (وہ گیا)
|
واحد
|
تثنيه
|
جمع
|
|
مذكر | ذَهَبَ | ذَهَبَا | ذَهَبُوْا | غائب |
مؤنث | ذَهَبَتْ | ذَهَبَتَا | ذَهَبْنَ | |
مذكر | ذَهَبْتَ | ذَهَبْتُمَا | ذَهَبْتُمَ | حاضر |
مؤنث | ذَهَبْتِ | ذَهَبْتُمَا | ذَهَبْتُنَّ | |
متكلم | ذَهَبْتُ |
| ذَهَبْنَا |
|
كَتَبَ (اُس نے لکھا)
|
واحد
|
تثنيه
|
جمع
|
|
مذكر | كَتَبَ | كَتَبَا | كَتَبُوْا | غائب |
مؤنث | كَتَبَتْ | كَتَبَتَا | كَتَبْنَ | |
مذكر | كَتَبْتَ | كَتَبْتُمَا | كَتَبْتُمَ | حاضر |
مؤنث | كَتَبْتِ | كَتَبْتُمَا | كَتَبْتُنَّ | |
متكلم | كَتَبْتُ |
| كَتَبْنَا |
|
جَلَسَ (وہ بیٹھا)
|
واحد
|
تثنيه
|
جمع
|
|
مذكر | جَلَسَ He sat | جَلَسَا They both (males) sat | جَلَسُوْا They all (males) sat | غائب |
مؤنث | جَلَسَتْ She sat | جَلَسَتَا They both (females) sat | جَلَسْنَ They all (females) sat | |
مذكر | جَلَسْتَ You (male) sat | جَلَسْتُمَا You both (males) sat | جَلَسْتُمْ You all (males) sat | حاضر |
مؤنث | جَلَسْتِ You (female) sat | جَلَسْتُمَا You both (females) sat | جَلَسْتُنَّ You all (females) sat | |
متكلم | جَلَسْتُ I sat |
| جَلَسْنَا We sat |
|
ما شاء اللہ بہت اچھا مگر اس چارٹ کو پی ڈی ایف میں ہونا چاہیے تھا تاکہ موبائل میں سیو ہو سکے ۔
جواب دیںحذف کریںماضی معروف واحد مؤنث غائب کا صیغہ سمجھا دیجئے مہربانی فرما کر۔۔ شکریہ
جواب دیںحذف کریںکسی بھی کلمے کے آخر میں “ت” چار حالتوں میں آتا ہے۔ تࣿ ، تَ ، تِ ، اور تُ۔ تَ ( حاضر اور مذکر کے لئے) ، تِ( حاضر اور مونث کے لئے) تُ ( متکلم کے لئے) اور باقی رہ گیا تࣿ یہ آتا ہے( غائب مونث کے لئے)۔۔ جیسے کَتَبَت ( اس ایک مونث نے لکھا) فَعَلَت ( اس ایک مونث نے کام کیا)
حذف کریںکسی بھی کلمے کے آخر میں “ت” چار حالتوں میں آتا ہے۔ تࣿ ، تَ ، تِ ، اور تُ۔ تَ ( حاضر اور مذکر کے لئے) ، تِ( حاضر اور مونث کے لئے) تُ ( متکلم کے لئے) اور باقی رہ گیا تࣿ یہ آتا ہے( غائب مونث کے لئے)۔۔ جیسے کَتَبَت ( اس ایک مونث نے لکھا) فَعَلَت ( اس ایک مونث نے کام کیا)
حذف کریں
حذف کریںکسی بھی کلمے کے آخر میں “ت” چار حالتوں میں آتا ہے۔ تࣿ ، تَ ، تِ ، اور تُ۔ تَ ( حاضر اور مذکر کے لئے) ، تِ( حاضر اور مونث کے لئے) تُ ( متکلم کے لئے) اور باقی رہ گیا تࣿ یہ آتا ہے( غائب مونث کے لئے)۔۔ جیسے کَتَبَت ( اس ایک مونث نے لکھا) فَعَلَت ( اس ایک مونث نے کام کیا)
فعل ایسے لفظ کو کہتے ہیں جس کا اپنا مستقل معنی ہو اور اُس میں کوئی زمانہ پایا جائے۔
جواب دیںحذف کریںAlka
جواب دیںحذف کریںنصر
جواب دیںحذف کریںمجھے فعل اجلواذ سے ماضی معروف کی مکمل گردان چاہیے
جواب دیںحذف کریں