بدھ، 16 جنوری، 2013

الحروف الجارة

۱۵ نومبر کو ہم نے حروفِ جارۃ پڑھے۔ حروفِ جارۃ ایسے حروف کو کہتے ہیں جو اپنے بعد آنے والے اسموں کو مجرور کر دیں۔ حروفِ جارہ کے بعد آنے والے اسم کے آخری حرف پر زیر آ جائے گی۔ لیکن چند اسم ایسے ہیں کہ جو کبھی مجرور نہیں ہوتے۔ مثلاً: ابراہیم، عائشہ وغیرہ۔
حروفِ جارہ کی کل تعداد ۱۷ بتائی جاتی ہے۔ حروفِ جارہ مندرجہ ذیل شعر میں جمع کر دیئے گئے ہیں:
با و تا و کاف و لام و واؤ‘ منذ و مذ‘ خلا
رُبّ‘ حاشا، مِن‘ عدا‘ في‘ عَن‘ علیٰ‘ حتیٰ، اِلیٰ
مثالیں:
  1. بِ + اسم = بِسمِ اللهِ۔ ب کی وجہ سے اسم مجرور ہوا جبکہ اللہ کا لفظ اسم کا مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے مجرور ہوا۔
  2. تاللهِ
  3. هو رجلٌ قوي كالأسدِ
  4. للهِ
  5. والعصرِ
  6. كان يقرأ القران منذ صباحٍ
  7. كان يقرأ القران مذ صباحٍ
  8. رأيت البيت خلا غرفةِ النومِ
  9. رُبَّ شيءٍ في ملكِ احمد
  10. حاشا! هذا شيءٍ عجيب
  11. من الكليةِ
  12. هو اشترى لباسه عدا جوربين
  13. في المدرسةِ
  14. عن البيتِ
  15. على الارضِ
  16. سافرت حتى المساء
  17. إلى المدرسةِ

14 تبصرے:

  1. جوابات
    1. حروفِ جارہ میں سے تمام کی ایک ایک مثال لکھی ہوئی ہے۔

      حذف کریں
  2. حروف جارہ کو استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل جملے کی عربی مع اعراب کے لکھ کر سمجا دیں۔ جزاک اللہ
    1) قرآن میں ہدایت ہے لوگوں کے لیے۔
    2) میں نے آدمی کو دیکھا مسجد پر۔
    3) علم کا طلب کرنا فرض ہے اوپر تمام مسلم مرد اور مسلم عورت کے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. نظرت الرجل علي المسجد
      طلب العلم فريضة على كل مسلم ومسلمة
      پہلا نمبر نہیں آتا میں عربی نہیں جانتا اگر کوئی غلطی ہو تو براہ مہربانی درستگی کریں

      حذف کریں
    2. علی کے معنی پر کے ہیں
      تو پہلے جملے میں
      نظرت الرجل فی المسجد

      حذف کریں
    3. 1. في القران هدا للناس
      2.نظرت الرجل عليه المسجد
      3.طلب العلم فريضة علي كل مسلم و مسلمة

      حذف کریں
    4. 1. في القرانِ هدا لّلنّاس
      2.نظرت الرجلِ علي المسجدِ
      3.طلب العلم فريضة علي كلِ مسلم و مسلمة
      بہائئ اگر اپ یہاں پر ان جملوں میں دیکہ لے تو پہلے میں حرف جارہ " فی" دوسرے میں "علی " تیسرے میں "علی" کی وجہ سے انے والے اسموں پر زیر ایا ہے
      واللہ اعلم

      حذف کریں
  3. حروف جارہ کی قرآنی مثالیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. شکریہ۔۔ انتہائی مناسب معلومات ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. ASSALAMU ALAIKUM WARAHMATULLAH!
    Please Agr sath urdu Mai translation b lka krai tou boht bhtr hoga

    جواب دیںحذف کریں
  6. واذا خلا بعضهم
    كثيرا وانتصرو
    ان میں و جر کیوں نہیں دے رہی؟

    جواب دیںحذف کریں
  7. حروف جارہ کے الف لام پر کیوں الف نہیں لکھا جاتا ہے مثلا بالزید

    جواب دیںحذف کریں