۲ نومبر اور ۸ نومبر کو ہم نے المرکب التوصیفی کی مثالیں پڑھیں۔
سب سے پہلے استادِ محترم نے تختۂ سبز پر رجل المريض لکھا اور پوچھا کہ کیا یہ مرکبِ توصیفی ہے؟ ہم نے بتایا کہ یہ مرکبِ توصیفی نہیں۔ ہم پچھلے سبق میں پڑھ چکے ہیں:
اگر موصوف معرّف باللام ہو گا تو صفت بھی معرف باللام ہو گی اور اگر موصوف ال کے بغیر ہو گا تو صفت بھی ال کے بغیر ہو گی۔
پھر استادِ محترم نے رجل کے ساتھ بھی ال شامل کر دیا مگر ساتھ ہی دونوں اسموں کے آخری حروف پر اعراب بھی لگا دیا۔ انہوں نے لکھا: الرجلَ المريضِ
ہم نے بتایا کہ یہ بھی المركب التوصيفي نہیں ہے۔ ہم پچھلے سبق میں پڑھ چکے ہیں:
جو اعراب موصوف کے آخری حرف پر ہو گا وہی اعراب صفت کے آخری حرف پر ہو گا۔
اس کے بعد استادِ محترم نے الرجلَ المريضَ لکھا۔ ہم نے بتایا کہ یہ مرکبِ توصیفی ہے۔ پھر انہوں نے لکھا غرفة ضيقة۔ یہ بھی مرکبِ توصیفی تھا۔
پھر انہوں نے سبورةٌ واسعةٍ لکھا۔ ہم نے بتایا کہ یہ مرکبِ توصیفی نہیں کیونکہ دونوں اسموں کے اعراب ایک جیسے نہیں ہیں۔ پھر انہوں نے لکھا: سبورةٌ واسعةٌ۔
بعد ازاں انہوں نے كتاب الرجلِ لکھا اور پوچھا کہ کیا یہ مرکبِ توصیفی ہے؟ ہم نے انہوں بتایا کہ یہ مرکبِ توصیفی نہیں بلکہ مرکبِ اضافی ہے۔
Murakab ishare
جواب دیںحذف کریں