جمعہ، 25 اکتوبر، 2013
جمعرات، 17 اکتوبر، 2013
جمعہ، 11 اکتوبر، 2013
القراءة الراشدة – الدرس الأول
انتہائی معذرت کے ساتھ کہ پچھلے پورے سمسٹر میں کوئی شائع نہ کر سکا۔ اس کی تفصیل دوسرے بلاگ پر لکھ دیں ہیں۔ وقت ملا تو ادھر بھی تحریر کروں گا، ان شاء اللہ۔
اس جمعہ سے اگلے ہر جمعہ کو، ان شاء اللہ، القراءۃ الراشدۃ کا ایک سبق شائع کر دیا کروں گا۔ یہاں آپ کو ان اسباق کا ترجمہ اور سوالات کے جوابات بھی فراہم کیے جائے گے۔ صرف تلاش کرنے کی سہولت دستیاب نہ ہو گی کیونکہ یونیکوڈ ٹیکسٹ کی بجائے تصویری صورت میں اسباق شائع کیے جائیں گے۔ القراءة الراشدة کی پی۔ ڈی۔ ایف بآسانی انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔ بوجہِ قلتِ وقت، ان کے ربط بھی فراہم نہیں کر سکتا۔ ان شاء اللہ، مستقبل میں ضرور فراہم کروں گا۔
منگل، 2 اپریل، 2013
جمع مرکبات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید کرتا ہوں کہ اب تک آپ لوگوں کو بخوبی علم ہو چکا ہو گا کہ مندرجہ ذیل جدولوں میں Muhammadi Quranic Bold (محمد قرآنک بولڈ) فونٹ استعمال ہوا ہے۔ تاہم‘ انہیں بہتر انداز میں دیکھنے کے لیے یا تو اپنے کمپیوٹر میں یہ فونٹ نصب کریں یا اس کی پی۔ ڈی۔ ایف دیکھیں۔
جمعرات، 21 مارچ، 2013
جمع
ہم الجمع کے سبق میں پڑھ چکے ہیں کہ جمع یا سالم ہوتا ہے یا مکسر۔ جمع سالم تو آسان ہے اور اس کا ایک ہی قاعدہ ہے مگر جمع مکسر کے لیے کافی قاعدے ہیں۔ چونکہ ابھی ہم ابتدائی درجہ پر ہیں، تاہم ہم ابھی ان قواعد سے نہیں الجھیں گے۔ اگر ہم قواعد کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور صرف یہ یاد رکھیں کہ بیت کی جمع بیوت ہے تو یہ ہمارے لیے آسان ہو گا۔ قواعد کو ہم، ان شاء اللہ، بعد میں تفصیل سے پڑھیں گے۔
میں نے جو جمع کا جدول بنایا ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔ اس کے الفاظ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کتاب اللسان العربی (جو ہمیں پچھلے سمسٹر میں لگی تھی) کے چھٹے سبق (صفحہ نمبر ۷۷) سے لیے گئے ہیں۔ چونکہ اس سبق میں صرف واحد اور جمع مرفوع تھے، اس لیے مجھے جدول کو بناتے ہوئے کچھ زیادہ وقت لگ گیا۔ بہر حال، میں ایک بہن (جن کا تعلق عرب سے ہے) کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے اس پر نظرِ ثانی کی اور اس کی تصحیح کی۔ اس جدول میں صرف چند جمع سالم ہیں اور باقی تمام جمع مکسر ہیں کیونکہ جمع سالم بنانا آسان ہے اور اس کا ایک ہی قاعدہ ہے جبکہ جمع مکسر بنانا مشکل ہے اور اس کے مختلف قاعدے ہیں۔ یہ جدول پی۔ ڈی۔ ایف میں بھی دستیاب ہے۔
بدھ، 13 مارچ، 2013
عربی الفاظ اور جملے
چند نئے عربی الفاظ، عربی جملے اور ان کے تراجم مندرجہ ذیل ہیں۔ ان الفاظ اور جملوں کی پی۔ ڈی۔ ایف بھی دستیاب ہے۔
الفاظ (الکلمات) و معانی
جمعہ، 8 مارچ، 2013
معذرت
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز قارئینِ کرام!
مجھے بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ نظرِ ثانی کا وقت نہ ملنے کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ تک الفعل المضعف کی گردانوں میں چند اغلاط موجود رہیں۔ آج جب میں نے وہ گردانیں دوبارہ پڑھیں اور ان میں غلطیاں موجود پائیں تو ان کی تصحیح کر دی۔ پی۔ ڈی۔ ایف فائل پر بھی تصحیح ہو چکی ہے۔ اگر آپ نے وہ سبق نوٹ کیا تھا یا وہ پی۔ ڈی۔ ایف محفوظ کی تھی تو برائے مہربانی پرانی پی۔ ڈی۔ ایف فائل مٹا کر نئی پی۔ ڈی۔ ایف فائل محفوظ کر لیجئے۔