بدھ، 18 مارچ، 2015

پانچواں سمیسٹر

سوموار، ۱۳ اکتوبر، ۲۰۱۴ کو ہماری عربی زبان و ادب کی تیسری نشست لگی۔ پہلی دو نشستیں ۳۰ ستمبر اور یکم اکتوبر ہو لگی تھیں۔ چونکہ ہماری کلاس ہفتے کے پہلے تین دن ہوتی تھی۔ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں سوموار سے بدھ تک تھیں۔ تاہم، یکم کے بعد ۱۳ اکتوبر کو عربی زبان و ادب کی نشست لگی۔

۳۰ ستمبر کو ابتدائی تعارف کے بعد ہمارے استادِ محترم نے ہمیں مرفوعات پر ہلکا سا لیکچر دیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ نے انہیں پروفیسر علامہ منیر کھوکھر صاحب کی نور الھدیٰ کی مطبوعہ ’عربی زبان و ادب برائے ایم۔ اے‘ دی تھی مگر اس کتاب میں پورا نصاب موجود نہیں اور وہ کتاب کی تلاش میں تھے۔ میں نے تسہیل الصرف اور تسہیل النحو کا مشورہ دیا۔ یہ بھی دو ضخیم کتابیں تھیں جبکہ ہمیں ایک کتاب کی تلاش تھی۔ پھر خدیجہ عتیق (ہماری جماعت کی ایک ہونہار طالبہ) نے اپنی کتاب ’ابتدائی قواعد النحو‘ (مطبوعہ دار السلام) استادِ محترم کو دی اور انہوں نے اس سے پڑھانا شروع کر دیا مگر اس وقت یہ کتاب بقیہ سمیسٹر کے لیے منتخب نہیں کی گئی تھی۔ اُس دن ہم نے صرف حرکات (جنہیں اعراب بھی کہا جاتا ہے) کے متعلق پڑھا۔

یکم اکتوبر کو بھی کتاب کا مسئلہ پیش رہا۔  بہر حال، اُس دن استادِ محترم نے مرفوعات کو تفصیل سے بیان کیا۔

۱۳ اکتوبر کو پھر مرفوعات پڑھے گئے اور اس کے بعد منصوبات پڑھے گئے۔ کلاس کی ابتداء تک تو کتابوں کا کوئی فیصلہ نہ ہوا مگر اختتام تک فیصلہ ہو گیا۔ استادِ محترم نے بتایا کہ وہ دار السلام کی مطبوعہ ابتدائی قواعد الصرف اور ابتدائی قواعد النحو سے ہی پڑھائیں گے۔

 

نوٹ: عارضی طور پر http://sirat-e-mustaqeem.com/ پر تسہیل الصرف اور تسہیل النحو دستیاب نہیں۔ اگر یہ مسئلہ برقرار رہے توhttp://kitabosunnat.com/ کے مندرجہ ذیل روابط سے یہ کتابیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

  1. http://kitabosunnat.com/kutub-library/tas-heel-us-saraf.html
  2. http://kitabosunnat.com/kutub-library/tas-heel-un-nahaw.html

میں کتاب و سنت ڈاٹ کام سے ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ صرف اس لیے نہیں دیتا کہ وہاں موجود کتابوں پر کتاب و سنت ڈاٹ کام کا واٹر مارک لگا ہوتا ہے جبکہ انہیں کتب کا یہی سکین دوسری جگہ بغیر کسی واٹر مارک کے دستیاب ہوتا ہے۔ یعنی کتاب و سنت ڈاٹ کام نے یہ کتابیں سکین نہیں کی ہوتیں مگر پھر بھی اپنا واٹر مارک لگا دیتے ہیں۔ واٹر مارکس تو میں بھی لگاتا ہوں لیکن واٹر مارکس صرف اپنی چیزوں پر ہی لگانے چاہئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں