حروفِ استفہام میں ’’ما‘‘ اور ’’هل‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ہم درج کر چکے ہیں کہ ما کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ ھل کا مطلب بھی کیا ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ اردو میں ان دونوں کا ترجمہ ’’کیا؟‘‘ ہی کیا جائے گا مگر ما کسی چیز کی حقیقت دریافت کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ هل کسی معلومات کی صحت دریافت کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انگریزی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں کیونکہ ما کا مطلب ’’what؟‘‘ اور ھل کا مطلب ’’is/are؟‘‘ ہے۔ اگر ہم نے کسی ایسی چیز کے متعلق پوچھنا ہو جس کا ہمیں علم نہیں مثلاً فلاں چیز کیا ہے تو پھر ہم ما استعمال کریں گے جبکہ اگر ہمیں کسی چیز کا پتا ہو یا اس پر شک ہو اور ہم نے تصدیق کرنی ہو مثلاً کیا یہ فلاں چیز یا شخص ہے تو پھر ہم ھل استعمال کریں گے۔ ما کے جواب میں صرف چیز کا بتایا جاتا ہے جبکہ ھل کا جواب نعم (ہاں) سے شروع ہے یا پھر لا (نہیں) سے شروع ہوتا ہے۔
بہت اچھی پہل ہے
جواب دیںحذف کریںبہت خوب اللّہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔
جواب دیںحذف کریںجزاك الله
جواب دیںحذف کریں