جمعہ، 11 مارچ، 2016

تصحیح: سبق نمبر ۱۹

بھائی محمد نے القرءۃ الراشدۃ کے سبق نمبر ۱۹ (أصدقائی) میں ایک غلطی کی نشان دہی کی تھی جو دوسرے صفحے (تصویر) میں تھی۔ اس کی تصحیح کر کے نئی تصویر شائع کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے پرانی تصویر محفوظ کی ہوئی ہے وہ نئی تصویر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
شکریہ۔
سیّد شاہ رُخ کمال۔

سبق نمبر ۱۹ کا پانچواں جواب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جس وقت القرءۃ الراشدۃ کا سبق نمبر ۱۹ (أصدقائی) شائع کیا گیا تھا، اُس میں آخری سوال (نمبر ۵) شامل نہیں تھا۔ بہن ابیحہ انعم نے اس کی نشان دہی کی۔ آج اس سوال کو شامل کر کے آخری صفحہ دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔
اس صفحے میں مزید یہ کام کیا گیا ہے کہ سوالات اور جوابات پر بھی اعراب لگا دیئے گئے ہیں۔ بہن سدرہ فضل کے کہنے پر تمام سوالات پر اعراب لگا دیئے جائیں گی۔ فی الحال صرف اگلے اسباق میں اعراب لگے گے۔ جیسے ہی اس کتاب کا پہلا حصہ ختم ہو جائے گا تو پرانے تمام اسباق میں اعراب لگا کر نئی تصاویر شائع کر دی جائیں گی۔

سبق نمبر ۱۱ میں ایک اور غلطی کی تصحیح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
القرءۃ الراشدۃ کے سبق نمبر ۱۱ میں ایک اور غلطی کو درست کر دیا گیا ہے۔ لفظ بارحۃ کا ترجمہ غلط ہو گیا تھا۔ یہ لفظ پہلے صفحے میں دو دفعہ آیا ہے۔ اب اس سبق میں نئی تصویر لنک (مربوط) کر دی گئی ہے۔

اتوار، 22 مارچ، 2015

اسمائے مجرورہ

۱۵ اکتوبر، ۲۰۱۴، کو ہم نے اسمائے مجرورہ یعنی مجرورات کے بارے میں مختصراً پڑھا۔

اسمائے مجرورہ ایسے اسماء ہیں جن میں جر کی علامت موجود ہو۔ ان کی صرف دو قسمیں ہیں اور وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ہفتہ، 21 مارچ، 2015

اسمائے منصوبہ

۱۴ اکتوبر، ۲۰۱۴، کو ہم نے اسمائے منصوبہ یعنی منصوبات کے بارے میں مختصراً پڑھا۔

اسمائے منصوبہ ایسے اسماء ہیں جن میں نصب کی علامت موجود ہو۔ ان کی تعداد بارہ ہے اور یہ مندرجہ ذیل ہیں۔

جمعرات، 19 مارچ، 2015

مرفوعات، منصوبات اور مجرورات

ہمارے نصاب میں سب سے پہلی چیز مرفوعات، منصوبات اور مجرورات تھے۔ تاہم، ہم نے سب سے پہلے یہی پڑھے۔

ہم ابتداء میں پڑھ چکے ہیں کہ حرکات کیا ہوتی ہیں۔ عمومی طور پر رفع اور پیش (یعنی ضمہ) میں، اور اسی طرح، نصب اور زبر (یعنی فتحہ) میں اور جر اور زیر (یعنی کسرہ) میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ بہر حال، نحویوں کے نزدیک اس میں تھوڑا سا فرق ہے۔ رفع، نصب اور جر اعراب ہیں جبکہ ضمہ، فتحہ اور کسرہ حرکات ہیں۔

بدھ، 18 مارچ، 2015

پانچواں سمیسٹر

سوموار، ۱۳ اکتوبر، ۲۰۱۴ کو ہماری عربی زبان و ادب کی تیسری نشست لگی۔ پہلی دو نشستیں ۳۰ ستمبر اور یکم اکتوبر ہو لگی تھیں۔ چونکہ ہماری کلاس ہفتے کے پہلے تین دن ہوتی تھی۔ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں سوموار سے بدھ تک تھیں۔ تاہم، یکم کے بعد ۱۳ اکتوبر کو عربی زبان و ادب کی نشست لگی۔

۳۰ ستمبر کو ابتدائی تعارف کے بعد ہمارے استادِ محترم نے ہمیں مرفوعات پر ہلکا سا لیکچر دیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ نے انہیں پروفیسر علامہ منیر کھوکھر صاحب کی نور الھدیٰ کی مطبوعہ ’عربی زبان و ادب برائے ایم۔ اے‘ دی تھی مگر اس کتاب میں پورا نصاب موجود نہیں اور وہ کتاب کی تلاش میں تھے۔ میں نے تسہیل الصرف اور تسہیل النحو کا مشورہ دیا۔ یہ بھی دو ضخیم کتابیں تھیں جبکہ ہمیں ایک کتاب کی تلاش تھی۔ پھر خدیجہ عتیق (ہماری جماعت کی ایک ہونہار طالبہ) نے اپنی کتاب ’ابتدائی قواعد النحو‘ (مطبوعہ دار السلام) استادِ محترم کو دی اور انہوں نے اس سے پڑھانا شروع کر دیا مگر اس وقت یہ کتاب بقیہ سمیسٹر کے لیے منتخب نہیں کی گئی تھی۔ اُس دن ہم نے صرف حرکات (جنہیں اعراب بھی کہا جاتا ہے) کے متعلق پڑھا۔

یکم اکتوبر کو بھی کتاب کا مسئلہ پیش رہا۔  بہر حال، اُس دن استادِ محترم نے مرفوعات کو تفصیل سے بیان کیا۔

پیر، 16 مارچ، 2015

القراءۃ الراشدۃ کے سبق نمبر ۲ میں چند غلطیوں کی اصطلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

القراءة الراشدۃ کے الدرس الثاني (لما بلغت السابعة من عمري) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔

بدھ، 27 اگست، 2014

القراءۃ الراشدہ کے سبق نمبر ۱۶ میں چند غلطیوں کی اصلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کل ہم نے چوتھے سمیسٹر کا آخری امتحان بھی دے دیا ہے۔ الحمد اللہ! تمام پرچے بہت آسان تھے سوائے معاشیات کا (وہ بھی شاید اس وجہ سے کہ وہ ہمارا میجر سبجیکٹ نہیں ہے)۔ امید ہے کہ جلد نئے اسباق مہیا کر دیئے جائیں گے اگرچہ چھٹیاں شاید ۲۰ دن کی ملی ہیں اس دفعہ۔

القراءة الراشدۃ کے الدرس السادس عشر (بر الوالدين) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔

جمعہ، 22 اگست، 2014

القراءۃ الراشدہ کے سبق نمبر ۱۴ میں چند غلطیوں کی اصلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

القراءة الراشدۃ کے الدرس الرابع عشر (الصيد) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔

جمعرات، 21 اگست، 2014

القراءۃ الراشدہ کے سبق نمبر ۱۱ میں چند غلطیوں کی اصلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

القراءة الراشدۃ کے الدرس الحادي عشر (الساعة) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔

بدھ، 20 اگست، 2014

القراءۃ الراشدہ کے سبق نمبر ۸ میں چند غلطیوں کی اصلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

القراءة الراشدۃ کے الدرس الثامن (سفر القطار) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔

منگل، 19 اگست، 2014

القراءۃ الراشدہ کے سبق نمبر ۴ میں چند غلطیوں کی اصلاح

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

القراءة الراشدۃ کے الدرس الرابع (في السوق) میں موجود چند غلطیوں کی اصلاح کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اس سبق کی تصاویر محفوظ کی تھیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سبق پر جا کر نئی تصاویر محفوظ کر لیں۔

شکریہ۔

سیّد شاہ رُخ کمال۔